اسلام آباد پولیس کی کارروائی، بچیوں سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق اسلام آباد کے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے جنسی ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ان شرمناک واقعات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیشی ٹیموں نے 800 گھروں سے کوائف اکٹھے کیے

پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں ملوث تھے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی ٹیموں نے 800 گھروں سے کوائف اکٹھے کیے جن کی تصدیق نادرا ڈیٹا سے کروائی گئی۔ اس کے علاوہ علاقے میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور اس دوران ڈی این اے نمونے اکٹھے کیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہے

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیموں کو بروقت ملزمان کو گرفتار کرنے پر شاباش دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی تقاضے پورے یئے جائیں گے۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے مطابق خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟