اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو 5 مقدمات میں طلب کر لیا

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کو 5 مقدمات میں جمعہ کوطلب کر لیا ہے۔ حاضر نہ ہونے کی صورت میں حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد کے 3 مختلف تھانوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کے نام الگ الگ ٹوٹسزجاری کیے ہیں جن میں انہیں کمپلیکس سیکٹر حاضر ہو کر اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

1 by Iqbal Anjum on Scribd

تھانہ ترنول کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر افتخار احمد، تھانہ کوہسار کے سب انسپکٹر( ایس آئی) صفدر حسین اور تھانہ کراچی کمپنی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر  ثنا اللہ کی جانب سے جاری علیحدہ علیحدہ  طلبی نوٹسز میں عمران خان سے کہا گیا ہے کہ ’ آپ کو بذریعہ حکمنامہ طلبی قبل ازیں بھی 4 مرتبہ اطلاع دی گئی تھی کہ بسلسلہ تفتیش مقدمہ عنوان بالا شامل تفتیش ہوں۔

نوٹس میں عمران خان سے کہا گیا ہے کہ ’آئندہ مورخہ 4 اگست 2023 بوقت 3 بجے دن بمقام کمپلیکس سیکٹر جی 11/4 اسلام آباد حاضر ہوں اور مقدمہ متذکرہ بالا میں شامل تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں۔

نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے مزید کہا گیا ہے’ اگر اپنی شہادت صفائی میں کوئی ثبوت پیش کرنا چاہتے ہیں تو ہمراہ لائیں۔ حاضر نہ ہونے کی صورت میں آپ کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp