تربت: توہین مذہب کے الزام میں نجی اسکول کا استاد قتل

ہفتہ 5 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں ہفتے کی دوپہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک استاد قتل ہو گیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے جو تربت کے نجی اسکول اور لینگویج سینٹر میں بطور استاد اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔

تربت پولیس نے وی نیوز کو واقعے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 20 سے 22 سالہ عبدالرؤف دشت کے علاقے بلنگور کا رہائشی تھا۔ اور تربت میں قائم بولان گرائمر اسکول و نجی لینگویج سینٹر میں بطور انگریزی کے استاد بچوں کو تعلیم دیتا تھا۔

عبدالرؤف کو تربت کے علاقے ملک آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اس وقت قتل کیا جب وہ ایک مذہبی جرگے میں شمولیت کے لیے جارہا تھا۔

مقامی صحافی نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالرؤف  نے 4 روز قبل داڑھی سے متعلق ریمارکس دیے تھے جو وجہ نزاع بنے، جس پر ایک طالب علم نے مقامی علما کو شکایت لگائی ۔ مقامی مفتی شاہ میر بزنجو اور چند دیگر علما واقعہ کی تصدیق کے لیے گزشتہ روز عبدالرؤف کے پاس لینگویج سینٹر پہنچے۔

علما کرام نے ادارے کے انچارج کی موجودگی میں عبدالرؤف سے واقعہ کی تفصیلات مانگیں۔ مبینہ طور پر اس بات چیت کے دوران عبدالرؤف نے توہین مذہب کی بات سے انکار کیا۔ تاہم اس دوران عبدالرؤف نے کہا کہ نا دانستہ طور پر اگر مجھ سے کوئی نامناسب کلمات ادا ہوئے ہیں تو میں اس کی معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔

معاملے سے متعلق علما کرام نے فیصلہ کیا تھا کہ تربت کے وسطی علاقے میں قائم مدرسے میں ہفتے کو دیگر علما کرام کی موجودگی میں مذہبی جرگہ ہوگا جس میں معاملے کو ختم کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق معاملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟