پاکستانی فیشن انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار ایک مقامی برانڈ ’راستہ‘ لندن فیشن ویک میں ڈسپلے کیا جائے گا۔ لندن فیشن ویک دنیا کا سب سے بڑا فیشن ایونٹ سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس میں ڈسپلے کیے جانے والے ملبوسات مرکز نگاہ ہوتے ہیں۔
راستہ‘ کا دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ تک پہنچنا اس بات کا آئینہ دار ہے کہ کس طرح ایک اسٹریٹ ویئر لیبل نے دنیا کے سب سے بڑے فیشن ویک کا حصہ’ بن کر اپنے ہم عصروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
راستہ کے انسٹاگرام کے مطابق اس والیوم کی تھیم ایک انتہائی ذاتی کہانی پر مبنی ہے، جو تنازعات، خواہشات اور انسانی حالت کے تصورات سے متاثر ہے۔ والیوم IX کی تھیم اس بات کی کھوج کرتا ہے کہ دنیا میں تکلیف اٹھانے کا کیا مطلب ہے۔
بوہو، انوویشن والیوم IXکی تصاویر انسٹاگرام اور برانڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ راستہ کے اس والیوم میں بڑے سائز کی جیکٹس، کڑھائی اور غیر روایتی جوڑے شامل ہیں۔
View this post on Instagram
راستہ‘ کے ڈیزائن کردو ملبوسات نامور اداکاروں نے پہنے ہیں۔ اس سے قبل اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار رض احمد نے ’راستہ‘ کا انتخاب کیا۔ اس برانڈ کے کپڑوں کا’ استعمال ڈزنی ہوٹ سٹار کی سیریز مس مارول میں بھی کیا گیا تھا۔
انڈین ہدایتکار کرن جوہر اور اداکار انیل کپور کو بھی کئی موقع پر اس برانڈ کے کپڑے زیب تن کیے دیکھا گیا ہے۔
’راستہ‘ کی بنیاد 2018 میں زین، اسماعیل اور عدنان احمد نے رکھی تھی، جو لاہور، پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ زین احمد راستہ کے تخلیقی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لندن فیشن ویک کا میلہ سال میں دو بار فروری اور ستمبر میں منعقد ہوتا ہے اور اس میں دنیا بھر سے 250 ڈیزائنرز کو ڈسپلے کیا جاتا ہے۔