نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح، ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز

اتوار 6 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا گیا، سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس و ٹیکنالوجی (این اے ایس ٹی پی) کے قیام کے بعد پاکستان میں ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اس موقع پرنیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے متعلق ماہرین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کے لیے بہت خوشی کا موقع ہے، یہ منصوبہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرے گا۔

سی ٹی او بیکار، سیلکوک بیرک تار نے کہاکہ ہماری زندگیوں میں سب سے بڑی تبدیلی ہائی ٹیکنالوجی سے آتی ہے اور نوجوان ٹیمیں مل کر تعاون کے ساتھ دنیا بدل رہی ہیں۔

کورڈینیٹر سائیبر کوزہ، صبا قمر نے کہاکہ ہم NASTP میں لوگوں کو روزگار کے بہت سے مواقع فراہم کررہے ہیں اور یہ ہمارے ملک کی معیشت میں بہت بڑا حصہ ڈالے گا۔

‏ جی ایم سائیبر کوزہ، نور اللہ ایردیم نے کہاکہ NASTP بہت بڑا اور کامیاب منصوبہ ہے اور ہمیں اس منصوبے کا حصہ ہونے پر بہت فخر ہے۔ انشااللہ مستقبل قریب میں ہم اپنا علم پاکستانی یونیورسٹیوں کے طالب علموں اور ٹرینرز کو منتقل کریں گے۔

ڈی جی این اے ایس ٹی پی اسد اکرام نے کہاکہ یہ ایک لینڈ مارک منصوبہ ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے اندر جو ایروسپیس ٹیکنالوجی ہے اس میں ترقی لائی جائے۔

انکیوبی، منیبہ حسیب نے کہاکہ سائیبر کوزہ اور NASTP نے اتنا اچھا اور بہترین پلیٹ فارم متعارف کروایا ہے جہاں ہمارے آئیڈیاز کو ریفائن کرتے ہوئے ہمیں وہ صلاحیت اور خوداعتمادی دی ہے جس سے ہم ملک کی معیشت کو بہترین انتخاب پر لے جاسکیں گے۔

انکیوبی، رمشہ شیروانی نے کہاکہ ہمیں یہ بہترین موقع ملا ہے ہماری مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے اور مجھے یہاں انکیوبی ہونے پر بہت خوشی ہے۔

انکیوبی، رحمت فاطمہ نے کہاکہ میں ہمیشہ شکرگزار رہوں گی اس موقع کے لیے جو سائیبر کوزہ نے ہمیں دیا ہے۔ انہوں نے نعرہ بھی لگایا ’پاکستان ترکیہ دوستی ذندہ باد۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp