خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کا افتتاح ،وزیر اعظم اور آرمی چیف شرکت کریں گے

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے فلیگ شپ پراجیکٹ ’خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد آج ہوگا، جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ہوں گے جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق تقریب میں وزرائے خزانہ، دفاع، پلیننگ ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشی ایٹو، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، اطلاعات، صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز، زرعی ماہرین، قابلِ ذکر کسانوں اور فوج کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں برطانیہ، اٹلی، سپین، چین، بحرین، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور دیگر ممالک سے غیر ملکی معززین اور ممکنہ سرمایہ کاروں کی بھی شرکت متوقع ہے۔

لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اینڈ سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے بعد فوڈ سیکیورٹی پر منعقد ہونے والے قومی سیمینار میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کا آغاز ہوا تھا۔

اس فلیگ شپ فارم کا افتتاح اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک کوشش ہوگا کہ پاکستان نہ صرف خوراک کو محفوظ بنانے بلکہ کثیر برآمدات کے لیے خاطر خواہ پیداوار کو یقینی بنا کر قومی معیشت کو دوام بخشے گا۔

زرعی ماہرین بشمول کھیت، فصلوں، باغات، اسپیشلٹی کور، ٹیکسٹائل اور لائیو سٹاک کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی تقریب میں شرکت کرینگے۔ حکومتی نمائندوں، ماہرِ تعلیم، صنعتکاروں اور ممکنہ سرمایہ کاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس فلیگ شپ پراجکٹ کا ہدف سرکاری اور نجی شعبوں کے اشتراک کے ساتھ ساتھ  مقامی کسانوں کو غذائی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انتہائی قلیل وقت میں جدید ترین فارم قائم کرنے اور پاکستان میں زراعت کی نئی سطح کو متعارف کرانے میں فون گرو اور فوجی فاؤنڈیشن کا اہم کردار ہے.

آرمی چیف ‘گرین پاکستان انیشی ایٹو’ اور فون گرو کے احسن اقدامات اور زرعی اصلاحات کی بحالی کے لیے حکومتِ پاکستان کو پاک فوج کی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کمیشن کا مودی سے منسلک آر ایس ایس ارکان پر پابندیوں اور موہن بھاگوت کا ویزا منسوخ کرنے کا مطالبہ

پنجاب میں اسموگ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال، نوبل فیملی کا وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین

بدخشاں میں جھڑپوں سے افغانستان میں مزید اندرونی نقل مکانی کا خدشہ

ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات پر کوئی ٹائم فریم دینے سے انکار، معاشی دباؤ اور فوجی کارروائی مؤثر قرار

پاکستان میں آتشزدگی کے بڑے سانحات کیسے رونما ہوئے؟

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ