9 مئی احتجاج کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ رہنما پی ٹی آئی صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو لیک جاری

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں 9 مئی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

آڈیو لیک میں پی ٹی آئی رہنما صمصام بخاری کہہ رہے ہیں کہ ’3 دن پہلے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی ایک میٹنگ رکھی گئی، جس میں شہریار آفریدی، قاسم سوری، مراد سعید اور شفقت محمود شریک تھے‘۔

صمصام بخاری کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تحریک انصاف نے جو بھی احتجاج کرنا ہے فوجیوں کے خلاف کرنا ہے، اللہ پاک نے بچت رکھی کہ وہ (صمصام بخاری خود) ادھر نہیں تھے، سچی بات یہ ہے کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور دوسرا ان کو معلوم تھا کہ انہوں (پی ٹی آئی رہنماؤں) نے اُدھر فساد کرنا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کی بعد پیش آنے والی صورتحال پر صمصام بخاری کہہ رہے تھے کہ ’میں نے کہا میں تو اوکاڑہ میں ہوں، میں نہیں آسکتا‘۔

آڈیو میں وہ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کے متعرف نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ ’شفقت محمود بہت سمجھدار آدمی ہیں، جب پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ اب وہ کور کمانڈر ہاؤس جائیں گے تو شفقت محمود نے انہیں کہا کہ آپ اُدھر نہ جائیں، ایسا کرکے آپ پارٹی تباہ کردیں گے لیکن انہوں نے کہا کہ صاحب کا حکم ہے، لہٰذا شفقت محمود نے گاڑی اسٹارٹ کی اور اپنے گھر آگئے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے