امریکا کے ایک 64 سالہ ریٹائرڈ الیکٹریکل انجینیئر بروس کیمپبیل بچپن سے تخلیقی ذہن رکھتے ہیں۔ جب وہ 20 سال کی عمر میں تھے تو انہوں نے امریکی ریاست اوریگن کے ہلزبورو کے جنگلوں میں 23،000 ڈالر میں 10 ایکڑ زمین کا ایک ٹکڑا خریدا۔
اس وقت بھی بروس کیمپبیل کے دماغ میں جو پہلا خیال آیا وہ یہاں ایک خوبصورت مگر منفرد گھر بنانا تھا۔ بلاآخر اپنے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بروس کیمپل نے اس خریدے زمین کے ٹکڑے کے ایک حصّے پر ایک پرانا دیو ہیکل ہوائی جہاز خرید لیا جسے اس نے دُنیا کے ایک انوکھے اور منفرد گھر میں بدل دیا۔ بروس کیمپبیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے جوانی سے ہی پرانی اشیاء کو نئی اور انوکھی چیزوں میں بدلنے کا شوق رہا ہے۔
ہزاروں امریکی ڈالرز سے خریدے زمین کے اس ٹکڑے کے لیے اس کے دماغ میں پہلے سے ہی منصوبہ یہ تھا کہ وہ اسے اپنے لیے گھر بنانے کے لیے استعمال کرے گا، ایک ایسا گھر جو ہر طرح سے مختلف اور دلچسپ ہواسے وہ جدّت کا رنگ بھی دینا چاہتے تھے۔
اسی خیال میں کیمپبیل نے ایک ایسے گھر کے بارے میں سنا جو کسی خاتون نے بنایا تھا۔ بروس کیمپبیل نے مسیسیپی سے تعلق رکھنے والی ایک ہیئرڈریسر جوآن اوسری جس کا گھر جل گیا تھا کے بارے میں سنا کہ اس خاتون نے ایک طیارہ خریدا ہے اور پھر اسے ایک ندی کے کنارے پرگھر میں تبدیل کر دیا ہے۔
کیمپبیل نے سنا کہ اس خاتون نے ایک پرسکون ندی کے کنارے ایک فعال ہوائی جہاز کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا اور پھر اسے گھر میں بدل دیا، بس اسی خیال نے کیمپبیل کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ایسے گھر کا خیال بہت اچھا لگا تو اس نے زمین کے اس خریدے ٹکڑے پر گھر بنانے کا منصوبہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور کسی پرانے جہاز کی تلاش شروع کر دی۔
بوئنگ 727 کی خریداری
بالآخر کیمپبیل کی تلاش ختم ہوئی اور اسے ایک پرانا خراب جہاز مل ہی گیا۔ 1999 میں کیمپبیل نے اولمپک ایئرویز سے بوئنگ 727 طیارہ خریدنے کی ٹھان لی جس کی قیمت 100،000 ڈالر تھی۔ جب اس نے ہوائی جہاز خریدا تو اسے اوریگون کے جنگل میں اتنا بڑا جہاز لے جانے کی ضرورت تھی۔ چونکہ طیارے کو ایتھنز، یونان سے اوریگون پہنچانا تھا، لہٰذا یہ نقل و حمل کیمپبیل کے لیے مسئلہ بن گئی۔ نقل و حمل کے اخراجات میں تقریباً 120،000 ڈالر کا اضافہ ہوا ، جس کا مطلب یہ تھا کہ اس نے بنیادی طور پر طیارے کے لیے 220،000 ڈالر ادا کیے۔ ان کے لیےاگرچہ ہوائی جہاز کی قیمت ایک پیسہ تھی تو یہ ڈیڑھ پیسہ بڑھ گئی۔
ہوائی جہاز کا اندرونی حصّہ
کیمپبیل نے ہوائی جہاز کو بالٓاخراپنے مقام پر پہنچا کر اسے اپنا گھر بنانے کی ٹھان لی، ہوائی جہاز کے اندر کیمپبیل نے وہ تمام تزئین و آرائش کا کام کیا جس کی اس نے ضرورت محسوس کی۔ طیارے کے بہت سی چیزوں کو اسی طرح رکھا گیا جیسے وہ پہلے سے موجود تھیں تاہم کیمپبیل نے کچھ جگہوں پر باتھ روم اور ٹائلٹ کا اضافہ کیا اور ایک واشنگ مشین اور ’سینک‘ کا اضافہ کیا۔
کیمپبیل معمول کی زندگی گزارتے ہیں
کیمپبیل کے گھر بوئنگ 727 نے وہ جگہ گھیر لی جو انہوں نے خریدی تھی، کیمپبیل کا کہنا ہے کہ وہ اس غیر معمولی گھر میں معمولی کی زندگی ہی گزار رہے ہیں اور خود کو پر سکون محسوس کرتے ہیں۔ کیمپبیل مائیکروویو اور ٹوسٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپنا کھانا پکاتے ہیں، بنیادی طور پر روٹی اور ڈبہ بند کھانا کھاتے ہیں اور یہی جہاز ان کی تجربہ گاہ بھی اور ورکشاپ بھی جہاں وہ مختلف آلات بناتے ہیں۔ اب کیپبیل سے ملنے ان کے دوست بھی آتے ہیں، اس کے علاوہ بھی لوگ ان کے اس فیصلے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔