’بابر پلیز، کچھ باقیوں کے لیے بھی رہنے دو‘

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں سنچری کر کے گراؤنڈ میں سجدہ شکر بجا لایا تو یہ ایک ایسے مقابلے کا اختتام تھا جس میں انہوں نے متعدد اعزازات اپنے نام کیے۔

57 گیندوں پر سنچری اننگز کھیلنے والے بابر اعظم نے لنکن پریمیئر لیگ میں پہلی جب کہ ٹی 20 میں اپنی 10ویں سنچری اسکور کی۔

بابر اعظم نے 59 گیندیں کھیل کر 104 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 5 چھکے بھی شامل تھے۔ ان کا اسٹرائک ریٹ 176.27 رہا۔

ایل پی ایل کے چار میچز میں دوسری مرتبہ مین آف دی میچ ٹھہرائے گئے بابراعظم اب تک ٹی20 کرکٹ میں 21 مرتبہ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

میچ کے دوران بابر اعظم ٹیم کے ڈگ میں واپس لوٹے تو ان کی ٹیم کے ساتھ ساتھ مخالف ٹیم کے کھلاڑی بھی بابر اعظم کو سراہتے رہے۔ کیمرے نے یہ مناظر محفوظ کیے تو شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

https://twitter.com/rixzz777/status/1688534756341043201

سنچری اننگز کھیلنے والے بابر اعظم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اسٹرائکر آف دی میچ رہے اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے پر گرین کیپ بھی دی گئی۔

انڈیا کے بہاری اسپورٹس جرنلسٹ اویناش آریان نے بابراعظم کی اننگز کا کرکٹ فیلڈ سے باہر سامنے آنے والا نتیجہ تو بتایا تو لکھا کہ ’میرا سنڈے خراب گیا تھا مگر آج منڈے اچھا گیا۔ بابر کو بیٹنگ کرتے دیکھنا سکون ہے۔‘

بابر اعظم اس وقت ایک اور منفرد اعزاز کے بھی مالک ہیں۔ انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 28 مرتبہ 100 رنز کی شراکت داری قائم کی ہے۔

اس فہرست میں دوسرا کھلاڑی پاکستانی بیٹر محمد رضوان جو اب تک 26 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

کولمبو اسٹرائکس کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بابراعظم نے ایل پی ایل میں اپنا چوتھا میچ کھیلا ہے۔ حالیہ سنچری سے قبل ٹورنامنٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 59 تھا۔

بابر اعظم کی سنچری کی بدولت کولمبو اسٹرائکس نےگیل کے مقابلے میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp