پاکستان سپر لیگ 8 کی سکیورٹی فوج اور رینجرز کے سپرد

پیر 13 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن آج سے شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے۔ میچ سے پہلے ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج اور رینجرز کے حوالے ہوگی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

صوبہ پنجاب، سندھ حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی کے لیے وزیر داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔ حکام کا کہنا ہے پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز 13 فروری سے 19 مارچ تک شیڈول ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میچز لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp