نو مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے سپورٹرز ایک بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکلے اور ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس کے نتیجے میں آرمی تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ 9 مئی کے احتجاجی مظاہروں کے بعد وسیع پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائیں گئیں جس میں وہ افراد تھے جو پر تشدد کاروائیوں میں شامل تھے۔ اس کے برعکس عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں حالیہ گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی سپورٹرز کی جانب سے کوئی بڑا احتجاجی مظاہرہ نہیں دیکھا گیا یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی نے سپورٹرز سے احتجاج کے نت نئے طریقے مانگ لیے۔
پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اس انتہائی فاشسٹ رویے کے بعد احتجاج جاری رکھنے کے لیے اچھے آئیڈیاز کیا ہو سکتے ہیں، بطور شہری احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور یہ حق چھین کرہمارے حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ براہ کرم اس تھریڈ میں تمام لوگ اپنے خیالات کا اظہار کریں تاکہ پوری دنیا میں اس پر عمل کیا جا سکے
Dear #PTIFamily,
What are some good ideas to continue protests after this extremely fascist behaviour of law enforcement, violating our basic rights of protest as citizens? Please share all ideas in this thread so people can execute around the world. #عمران_خان_کو_رہا_کرو— PTI (@PTIofficial) August 7, 2023
پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ پیغام شئیر کیا گیا تو صارفین کی جانب سے تبصروں کا انبار لگا دیا گیا۔ ہر جانب سے احتجاج کے نت نئے طریقے شئیر کیے گئے تو بہت سے صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے طنزومزاح کا سہارا لیتے ہوئے تبصرے کر ڈالے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ابھی تک کا سب سے اچھا آئیڈیا جو مجھے لگا، وہ یہ کہ “لوگ اپنے چھتوں سے اذانیں دینا شروع کردیں”- ویسے بھی تو یہ ایک آفت ہی پاکستان پر نازل ہو چکی ہے-
ابھی تک کا سب سے اچھا آئیڈیا جو مجھے لگا، وہ یہ کہ “لوگ اپنے چھتوں سے اذانیں دینا شروع کردیں”- ویسے بھی تو یہ ایک آفت ہی پاکستان پر نازل ہو چکی ہے-
— Ahmed Nadeem (@Ahmed__Nadeem) August 7, 2023
گفتگو مزید آگے بڑھی تو ایک صارف نے آئیڈیا دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں دنیا بھر میں ہر روز دوپہر کے وقت ایک ساتھ ہوا میں چھلانگ لگانی چاہیے اس سے ہمیں ہمارے مقصد میں مزید کامیابی ملے گی۔
We should plan to jump in the air simultaneously every day at noon, all around the world. This synchronized action will trigger tremors globally and help make our cause more visible.
— Sir Dig A Lot (@SirDigALot) August 8, 2023
عمران خان کے دور حکومت میں کشمیر کے لیے ہونے والے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے صارف عابد نے لکھا ایسے ہی احتجاج کریں جیسے کشمیریوں کے لئے جمعے کے بعد سڑکوں پر کھڑے ہوتے تھے ۔انڈیا بہت دباؤ میں آ گیا تھا اس دن۔
ایسے ہی احتجاج کریں جیسے کشمیریوں کے لئے جمعے کے بعد سڑکوں پر کھڑے ہوتے تھے ۔
انڈیا بہت دباؤ میں آ گیا تھا اس دن۔— Abid (@MAbidOfficial) August 7, 2023
صارف سلمان جعفری نے اپنی خیالات شئیر کرتے ہوئے لکھا ہر سپورٹر کے گھر سے عمران خان کی حمایت میں ٹیکسٹ میسجیز بھیجیں جائیں دیکھتے ہیں کتنے لوگ اس کو فارورڈ کرتے ہیں۔
In each supporters house I support imran Khan text messages across pakistan and worldwide . See how many people send it on
— salman jafri (@1salmanjafri) August 7, 2023
جہاں صارفین نے نت نئے طریقے بتائے وہی کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین کو پر امن رہنے کی تلقین کرتے نظر آئے۔