بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس بھیج دی گئی، درخواست ایڈوکیٹ ذوالفقاربھٹہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے اعتراض اٹھایاکہ آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر درخواست میں ذاتی مفاد کے معاملے کو نہیں سنا جاسکتا۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کے مطابق درخواست میں عوامی مفاد وابستہ ہونے کے معاملے کی وضاحت نہیں کی گئی، درخواست سپریم کورٹ رولز 1980 پر پوری نہیں اترتی۔
سپریم کورٹ نے تمام تراعتراضات اٹھانے کے بعد ایڈوکیٹ ذوالفقاربھٹہ کی دائر کردہ درخواست واپس بھیج دی۔
واضح رہے چند روز قبل بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی ویڈیوز اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ پنجاب حکومت کے جوڈیشل کمیشن کو پولیس تحقیقات مکمل ہونے تک کام سے روکا جائے اور مبینہ ویڈیوز کو پبلک نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔