سپریم کورٹ: اسلامیہ یونیورسٹی کی مبینہ ویڈیوز کو پبلک نہ کیا جائے، درخواست دائر

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیوز اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پنجاب حکومت کے جوڈیشل کمیشن کو پولیس تحقیقات مکمل ہونے تک کام سے روکا جائے اور مبینہ ویڈیوز کو پبلک نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے اپنی درخواست میں یہ استدعابھی کی ہے کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر آئی جی پنجاب سمیت کسی تحقیقاتی افسر کا تبادلہ نہ کیا جائے اور پولیس اور ایف آئی اے کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی اجازت کے بغیر واقعہ سے متعلق تفصیلات کسی سیاسی شخصیت کو فراہم نہ کی جائیں۔ مبینہ ویڈیو کلپس غیر متعلقہ افراد پبلک کر رہے ہیں انہیں ویڈیوز شیئر کرنے سے روکا جائے تاکہ طلبا کو بلیک میل نہ کیا جا سکے۔ طلبا کی غیر اخلاقی مبینہ ویڈیوز شیئر کیے جانے سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے وفاق، پنجاب حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی