ڈینگی پھیلاؤ کا خدشہ، وفاقی محکمہ صحت نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی محکمہ صحت نے ڈینگی کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا ہے کہ متعلقہ ادارے ڈینگی سیزن سے قبل تیاریاں یقینی بنائیں۔

وفاقی محکمہ صحت نے ہدایت نامے میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں سال بھر ڈینگی کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، مون سون سیزن میں ڈینگی بخار میں اضافہ ہوتا ہے، متعلقہ ادارے ڈینگی سیزن سے قبل تیاریاں یقینی بنائیں۔

وفاقی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نگرانی کا عمل موثر بنانا ہو گا، پیچیدگی سے بچاؤ کے لیے ڈینگی کی بروقت تشخیص و علاج ضروری ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شہری ذمہ دارانہ کردار ادا کریں، ڈینگی لارواصاف اورکھڑے پانی میں افزائش پاتا ہے، ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاروا کی افزائش روکنا ہو گی۔

محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی کہ شہری گھروں، قرب و جوار میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، شہری پانی کے کھلے برتنوں، ٹینکوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔

ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بخار، گلہ خرابی،جسم و سر درد، قے، ڈینگی کی علامات ہیں، شہری ڈینگی سیزن میں آدھی آستینوں کا استعمال نہ کریں اور لارواافزائش روکنے کے لیے گھرمیں مچھر ماراسپرے کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp