محمد علی سیف نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف خیبر محمد علی سیف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق الیکشن کمیشن کا عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ غیر قانونی ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے 2021 میں الیکشن کمیشن کو ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔

’جسٹس مشیرعالم اور جسٹس منصورعلی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ کے فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن کو ارکانِ اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔‘

بیرسٹر ڈاکٹرمحمد علی کا کہنا ہے کہ سیف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کے نمٹائے جائے تک الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی۔

’الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پنجاب میں تو الیکشن کرا نہیں سکی اور توہین عدالت کا ارتکاب کیا لیکن عمران خان کی نااہلی کے معاملے میں الیکشن کمیشن غیر معمولی مستعدی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp