’دی انٹرسیپٹ‘ کی خبر عمران خان کے مؤقف کی تصدیق ہے، تحریک انصاف

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں پاکستانی سفیر کی جانب سے بھجوائے گئے خفیہ مراسلے (سائفر) کے حوالے سے عالمی میڈیا میں چھپنے والی خبر کے معاملہ پر  پاکستان تحریک انصاف نے دی انٹرسیپٹ کی خبر پر باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق  خفیہ مراسلے (سائفر) کے حوالے سے منظرِعام پر آنے والی تفصیلات نے عمران خان کے مؤقف کی صحت اور ساکھ پر مہرِ تصدیق ثبت کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی آئینی و جمہوری حکومت کے خلاف ایک سازش کے نتیجے میں تحریک عدمِ اعتماد لائی گئی۔ تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں سائفر پر عمران خان کا مؤقف آج پوری طرح ثابت ہوا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے سائفر کے مندرجات کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے سائفر کے مندرجات کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو کسی طور ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے متفقہ فیصلہ بھی کیا پاکستان امریکا سے سفارتی آداب کے مطابق ڈیمارش کے ذریعے شدید احتجاج کرے گا۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ان تمام فیصلوں کی مکمل تائید و توثیق کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکمران گروہ نے اس خفیہ مراسلے (سائفر) کی اہمیت و مطابقت کو کم کرنے کے لیے بار بار اپنے پاؤں پر کلہاڑی چلائی۔حکمران گروہ نے سائفر کے وجود سے انکار کیا تو کبھی اسے بےمعنی اور بے وقعت قرار دیا۔

خفیہ مراسلے پر کی جاننے والی بحث و تمحیص کو اس کے ٹھیک تناظر میں رکھا جائے

اعلامیے کے مطابق سائفر کو منظرِعام پر لانے کا الزام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر عائد کرنے کی کوشش کی ذریعے ایک اور حماقت کی گئی، لازم ہے کہ اس خفیہ مراسلے پر کی جاننے والی بحث و تمحیص کو اس کے ٹھیک تناظر میں رکھا جائے۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تسلیم کیا جائے کہ فی الواقع پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدمِ اعتماد پر منتج ہوئی۔

ہمارا پھر سے یہی مطالبہ ہے کہ معاملے کی جامع تحقیقات کیلئے ایک بااختیار اور اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔سائفر پر عدالتی کمیشن کی تحقیقات کو منظرِ عام پر لایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی

ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر مہلک حملے کی ذمہ دار امریکی فوج قرار، امریکی اخبار

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی شرائط جاری کردیں

تیل کی بڑھتی قیمتیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اہم اعلان کردیا

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے