مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا گیا

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ 25 اگست 2023 سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ٹکٹوں کی فروخت سے پہلے شائقین کو 15 اگست سے درج ذیل لنک کے ذریعے اپنی دلچسپی کا اندراج کرنے کا موقع ملے گا۔
https://www.cricketworldcup.com/register
مذکورہ لنک کے ذریعے ہی شائقین پہلے ٹکٹس کے بارے میں اطلاع وصول کر سکیں گے جس سے انہیں ورلڈ کپ میں اپنی نشست محفوظ بنانے میں مدد مل سکے گی۔
اس بار ایک اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ ای ٹکٹ کا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ شائقین باکس آفس کاؤنٹرز سے ہی اپنے بک کرائے گئے ٹکٹس خرید سکیں گے۔

ٹکٹس درج ذیل تاریخوں پر مرحلہ وار فروخت ہوں گی

25 اگست: غیر بھارتی وارم اپ میچز اور تمام غیر بھارتی ایونٹ کے میچز
30 اگست: گوہاٹی اور ترویندرم میں بھارت کے میچ
31 اگست: چنئی، دہلی اور پونے میں بھارت کے میچ
1 ستمبر: دھرم شالہ، لکھنؤ اور ممبئی میں بھارت کے میچ
2 ستمبر: بنگلورو اور کولکتہ میں بھارت کے میچ
3 ستمبر: احمد آباد میں بھارت کے میچ
15 ستمبر: سیمی فائنل اور فائنل

آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی نے کہا ہے کہ ہم کرکٹ کے تمام شائقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اگلے ہفتے سے اپنی دلچسپی کا اندراج کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ٹکٹس حاصل کرنے والے پہلے لوگوں میں سے ایک ہیں اور کرکٹ کے سب سے بڑے ورلڈ کپ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آئی سی سی نے کرکٹ ایونٹ کے میچ کا اپ ڈیٹ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول میں تبدیلی کی تصدیق

10 اکتوبر: انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، دھرم شالہ
10 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، حیدرآباد
12 اکتوبر: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، لکھنؤ
13 اکتوبر: نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، چنئی
14 اکتوبر: بھارت بمقابلہ پاکستان، احمد آباد
15 اکتوبر: انگلینڈ بمقابلہ افغانستان، دہلی
11 نومبر: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش، پونے
11 نومبر: انگلینڈ بمقابلہ پاکستان، کولکتہ
12 نومبر: ہندوستان بمقابلہ نیدرلینڈ، بنگلورو

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp