خیبرپختونخوا کے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نگراں وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کے استعفے منظوری کے لیے سمری گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوائے گئے تھے جسے انہوں نے منظور کرلیا۔
خیبرپختونخوا نگران کابینہ کے ارکان سے سیاسی وابستگی کے الزامات کے بعد استعفے مانگے گئے تھے جن کی وصولی کے بعد وہ گورنر کو منظوری کے لیے بھجوائے گئے تھے۔
ایڈمسنٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 14 نگران وزرا، 11 مشیروں و اسپیشل اسسٹنٹس کے استعفوں کی سمریز گورنر کو بھجوائی گئی تھیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے نگران کابینہ کے استعفے منظور کر لیے۔ جس کے بعد ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے الیکش کمیشن نے بھی نگراں وزیر اعلیٰ کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں کابینہ میں شامل سیاسی وابستگی والے نگراں وزرا کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ اس کے بعد نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے تمام وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی سے استعفے جمع کرانے کا کہا تھا۔