وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر گورنر نے سندھ اسمبلی توڑ دی

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر صوبائی اسمبلی توڑ دی۔

قبل ازیں سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیے تھا اور اسے لے کر خود گورنر ہاؤس پہنچے تھے۔

 

سندھ گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ملاقات ہوئ جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر شاہ، شبیر بجارانی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط کردیے جس کے ساتھ ہی اسمبلی ٹوٹ گئی۔ اسمبلی کے ساتھ ساتھ صوبائی خکومت و کابینہ بھی ختم ہوگئی۔ مراد علی شاہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری تک بطور وزیراعلیٰ فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ سندھ کی صوبائی اسمبلی آج رات 9 بجے تحلیل کردی گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں گورنر سندھ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق گورنرسندھ نےوزیراعلی کی سفارش پر1973 کے آئین کے آرٹیکل112 کی شق نمبر1کےتحت سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری پردستخط کیے ہیں اور 11 اگست 2023 بروز جمعہ سندھ اسمبلی کو تحلیل کیا جاتا ہے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق سندھ اسمبلی 4 سال 11 ماہ اور 29 دن قائم رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘