بھارتی کرکٹ ٹیم ’پاکستان‘ کا نام اپنے سینے پر سجائے گی

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کے لیے تیار بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام ہے، جس سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

ایک وائرل تصویر میں ہندوستانی کپتان روہت شرما اور سابق کپتان ویرات کوہلی کو نئی جرسی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس میں واضح طور پر ایشیا کپ 2023 کے لیے میزبان ملک پاکستان کا نام دکھایا گیا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ ابھی تک اس خبر کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم امکان ہے کہ بھارتی ٹیم میچز کے دوران پاکستان کے نام والی جرسی پہن کر میدان میں اترے گی۔

رپورٹس کے مطابق تمام شریک ٹیموں کی جرسیوں پر ایشیا کپ کے لوگو کے ساتھ میزبان ملک کا نام ہونا ضروری ہے۔ اس لیے یہ بات قابل فہم ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام بھی شامل ہو گا۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹکراؤ کی بات کریں تو دونوں ٹیمیں 2 ستمبر کو کینڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

گیارہ اگست 2023 کو ہونے والے ایک حالیہ ایونٹ میں ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی جرسیوں کا اعلان کیا گیا۔ ان جرسیوں پر میزبان ملک کے نام کے ساتھ ایشیا کپ کا لوگو بھی تھا۔
ایشیا کپ 2023 کا آغاز 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا۔

کچھ ہفتے قبل ایشیا کپ  کے حوالے سے  قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ اس ایونٹ کیلئے دیگر ٹیموں کی طرح  بھارتی ٹیم بھی پاکستان کا سفر کرسکتی تھی تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے بعد واضح ہوچکا کہ حریف ملک کی ٹیم اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر  یعنی سری لنکا میں کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp