ضم شدہ اضلاع سمیت خیبر پختونخوا میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

اتوار 13 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول ضم شدہ اضلاع میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی کی تقریبات میں شامل ہو کر حب الوطنی کا اظہار ایک نئے ولولے کے ساتھ کر رہے ہیں، اسکولوں میں خصوصی تقریبات تقاریری مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

جشن آزادی کے سلسلے میں پشاور، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، اورکزئ اور چترال میں کھیلوں سمیت ریلیاں نکالی گئیں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔

بزرگوں، نوجوانوں اور خصوصاً بچوں کی بڑی تعداد جشن آزادی کے لیے جوش و خروش سے تیاریاں کررہے ہیں، اسکولوں اور کالجوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام جاری ہے، اسی طرح طلباء اور طالبات سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں تھامے ریلیوں میں شریک ہو رہے ہیں۔

عوام کی جانب سے قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پرچم تقسیم بھی کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp