پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور بیرسٹر حسان خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنام حسان نیازی پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بُٹرنے حسان خان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے حسان نیازی کو اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی واضح رہے کہ حسان نیازی سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بھی ہیں اور وکالت کے شعبے سے تعلق بھی رکھتے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے بھی ایکس کے ذریعے بیریسٹر حسان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

فرخ حبیب نے کہاکہ ان کو ایبٹ آباد سے کچھ دیر قبل گرفتار کرلیا گیا ہے انکو قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تاکہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کرسکے اور خاندان کو اسکے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp