کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی، پشاور میں بغاوت کا مقدمہ درج

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کی مشکلات میں کمی نہیں آرہی، جمعرات کے روز کراچی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی  ضمانت منظور کی تو دوسری جانب نوشہرہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حسان نیازی کے خلاف مقدمہ شبیرالدین نامی شہری کی شکایت پر تھانہ کینٹ نوشہرہ میں درج کیا گیا ہے۔

حسان نیازی کے خلاف درج بغاوت کی ایف آئی آر کا عکس

 

ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص عوام کو بغاوت پر اکسا رہا تھا اور معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ یہ حسان نیازی کی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم  دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دفاعی اداروں کے موجودہ اور سابقہ سربراہوں کو مخاطب کرکے دھمکیاں دے رہا تھا۔

واضح رہے کہ حسان نیازی کو 20 مارچ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد 21 مارچ کو عدالت نے انکا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم 24 مارچ کو انہیں راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیاگیا تھا جہاں ان کے خلاف ایف آئی آر درج تھی۔

جمعرات کے روز کراچی کی عدالت میں حسان نیازی کی جب ضمانت منظور ہوئی تو اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب پولیس سے ہتھکڑی کی چابیاں غائب ہوگئیں۔پی ٹی آئی رہنما ؤں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں