پی سی بی کے پرومو میں عمران خان نظرانداز: ’بے نظیر اور بھٹو بیٹنگ کرتے تھے؟‘

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی سی بی نے یوم آزادی کے موقع پر کرکٹ لیجینڈز پر مشتمل ایک ویڈیو جاری کی، جس میں  1992 کے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو شامل ہی نہیں کیا گیا، پاکستان کرکٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے جاری کی گئی ویڈیو میں عمران خان کی صرف ایک جھلک شامل کی گئی جس پر شائقین کرکٹ نے پی سی بی کی جاری کردہ ویڈیو کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1691091543350771712

پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر شیئر کی گئی ویڈیو قائداعظم محمد علی جناح کے ایک اقتباس سے شروع ہوتی ہے اور 1952 میں کھیلے گئے بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے ڈیبیو کو دکھاتی ہے، اس کے بعد ویڈیو میں 1992 کا ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 میں پاکستان کی جیت کے مناظر دکھائے جاتے ہیں جس میں عمران خان کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے ایک لمحے کے لیے دکھایا گیا، جسے کئی مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اس ویڈیو میں زیادہ توجہ دی جانی چاہیے تھی، عمران خان کے بغیر یہ ویڈیو نامکمل ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز خان نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یاد تازہ کرتے ہوئے، 1992 کے ورلڈ کپ کی جیت کی 11 تصاویر اور ایک بھی تصویر میں اس عظیم ترین کا ذکر نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ جس نے ملک کے لیے انتہائی اہم اور بہترین کھیل پیش کیا اس کا ذکر نہ کرنا انتہائی عجیب ہے، عمران خان عالمی کھیل کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر تاریخ میں درج کئے جائیں گے۔

سینئرسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 76 سال کی کرکٹ کی تاریخ عمران خان کے بغیر کیسے لکھی جا سکتی ہے؟۔ عمران خان کو ڈیلیٹ کر کے آپ نے اپنا قد کم کر لیا ہے، تاریخ تو اپنی جگہ رہے گی۔

صحافی عمر فیضان غلزئی نے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ تاریخ کو مٹانا تو پاکستان میں بہترین طریقے سے کیا جاتا ہے۔ پاکستان کی کرکٹ تاریخ کا واحد ون ڈے ورلڈ کپ جتانے والے بہترین کھلاڑی کو دکھانا گوارا نہیں کیا۔

حذیفہ خٹک نامی ’ایکس‘ صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ بے نظیر اور بھٹو بیٹنگ کرتے تھے یا بولنگ؟۔

https://x.com/huzaifa64852894/status/1691333043762442240?s=46

سپورٹس جرنلسٹ ارفع فیروز ذکی نے کہا کہ قومی کرکٹ بورڈ نے عمران خان کو ویڈیو میں نظر انداز کرکے منافقت کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی سی بی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی اختلاف رکھنا آپکا حق ہے مگر کرکٹ کی تاریخ پر بنی ویڈیو سے عمران خان کو ڈیلیٹ کرنا ایسا ہی ہے جیسے آپ سکواش کی تاریخ سے جہانگیر خان کو مٹا دیں۔ پی سی بی کے لیے یہ ہر طرح سے شرمناک ہے۔
کرکٹ کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے۔

عمران خان اور پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی ایکس پر پی سی بی تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ پی سی سی ایسا کیسے کر سکتا ہے؟

https://twitter.com/HibaFawadPk/status/1691315946814660609

واضح رہے عمران خان 5 اگست سے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سیشن جج کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد اٹک جیل میں قید ہیں اور پیمرا کی جانب سے
الیکٹرانک میڈیا پر انکا نام لینے پر بھی پابندی عائد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی