مزیدار بٹر چکن ڈش جھٹ پٹ کیسے بنائیں؟

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا ٹوئٹر پر یوکے ٹیسٹی نامی اکاؤنٹ پر ایک چکن ڈش کا طریقہ بتایا گیا تھا جسے ون پاٹ چکن قورمہ کا نام دیا گیا، اس ڈش پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی تنقید کی اور اپنی اپنی پسند کی چکن قورمہ ڈش بنانے کے طریقے بتائے، آج ہم آپ کے لیے بی بی سی نیوز سے ایسی چکن ڈش لے کر آئے ہیں جو جھٹ پٹ آدھے گھنٹے میں تیار ہو جاتی ہے ،خوشبو دارالائچی اور میتھی کے پتوں کے ساتھ بنی یہ چکن ڈش جب آپ مہمانوں کے سامنے پیش کریں گے تو وہ آپ کو داد دیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

جھٹ پٹ بٹر چکن ڈش کیسے بنائیں؟

:بٹر چکن بنانے کے لیے درکار اجزاء

3 سے4 بون لیس چکن لیگ پیس ، 2سے 3 سینٹی میٹر تک کے ٹکڑوں میں کاٹیں،6 عدد سبز الائچی ، خشک میتھی کے پتے

اچار بنانے کے لیے درکار اجزاء

1 کھانے کا چمچہ تازہ لیموں کا رس

1 کھانے کا چمچہ سورج مکھی کا تیل

1 چائے کا چمچہ گرم مسالہ

½ چائے کا چمچہ پسا زیرہ

½ چائے کا چمچہ پسا ہوا دھنیا

½ چائے کا چمچہ پسی لال مرچ (بھنی ہوئی نہ ہوں)

½ چائے کا چمچہ پسا ہوا سمندری نمک

¼ پسی خشک مرچیں۔

چٹی کے لیے درکار اجزاء

2 کھانے کے چمچے مکھن

لہسن کے 2 جَویں، باریک کٹے ہوئے۔

 تازہ ادرک باریک کٹی ہوئی ساڑھے 15 گرام

½ چائے کا چمچہ گرم مسالا

½ چائے کا چمچہ پسا زیرہ

½ چائے کا چمچہ پسا دھنیا

½ چائے کا چمچہ پسی  ہلدی

1 کھانے کا چمچ خشک میتھی کے پتے

چٹکی بھر خشک مرچ کے فلیکس

1 کھانے کا چمچ کاسٹر شوگر

ڈیڑھ چمچہ ٹماٹر پیسٹ

ڈیڑھ چمچہ ڈبل کریم

چٹکی بھر سمندری نمک

طریقہ

اوون کا درجہ حرات دو سو سے دو سو بیس سینٹی گریڈ ہونا چاہیے

کاٹے گئے اجزاء کو تیار کیے گئے اچار میں اچھی طرح مکس کر کے چولہے پر دس منٹ تک پکائیں

چکن کے پکنے تک آپ چٹنی تیار کریں، ہلکی آنچ پر مکھن کو نان اسٹک فرائنگ پین میں گرم کریں اس میں ادرک اور لہسن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں اور ایک سے دو منٹ تک اس طرح پکائیں کہ یہ نرم ہو جائیں لیکن ان کا رنگ تبدیل نہ ہو، پھر اس میں گرم مسالا، زیرہ، دھنیا اور ہلدی ڈال کر تیس سیکینڈ تک پکنے دیں۔

اس پر میتھی اور مرچ کا پاؤڈر چھڑکیں اور چند سیکنڈ اور پکائیں اور اس میں پسی ہوئی چینی اور ٹماٹر کی چٹنی ڈالیں اور مزید دو منٹ تک پکائیں، 6 کھانے کے چمچ پانی میں کریم ڈالیں اور حسب ذائقہ نمک شامل کر ابالیں۔

چکن کو اوون سے نکال کر کریمی چٹنی میں ڈال کر واپس اوون میں رکھ کر 10 منٹ پکائیں۔

لائچی کے دانوں کو کوٹ یا پیش کر پاؤڈر بنا لیں، جب چکن پک کر تیار ہو جائے توالائچی پاؤڈر اور بقیہ میتھی اس پر چھڑکیں اور مہمانوں کے سامنے گرما گرم پیش کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp