عمران خان کا سیل انتہائی تنگ ہے، بیگ تک نہیں سما سکتا، فرخ حبیب

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کے ایک ٹوئٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر سے اٹک جیل میں ملاقات ہوگئی ہے اور اطلاعات یہ ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا سیل اتنا تنگ ہے کہ اس میں بیگ تک نہیں رکھا جاسکتا۔

فرخ حبیب نے بتایا کہ عمران خان صاحب کو ایک چھوٹے سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کے سیل میں جگہ اتنی تنگ ہے کہ وہ وہاں اپنے سامان کا بیگ بھی  نہیں رکھ سکتے۔

سیل میں بغیر دروازے کا ایک کھلا واش روم ہے جس میں ایک پانی کی بالٹی رکھی ہے جو رفع حاجت اور نہانے دونوں مقاصد کے لیے ہے جب کہ ان کے سیل کے قریب عملے کا کوئی رکن تک نہیںکہ جس سے کوئی بات کی جاسکے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کو جیل میں بہتر کلاس کی سہولت مہیا نہیں کی گئی  ہے اور انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود انگریزی ترجمے والاقرآن پاک بھی ابھی تک فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ان باتوں کے باوجود عمران خان اس سارے ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس عامر فاروق صاحب اپنے فیصلہ پر عملدرآمد کروائیں۔

مزید برآں عمران خان صاحب سے ان کے وکلا کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے جو عدالتی فیصلے اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟