سندھ کے تباہ حال سرکاری اسکول کا منفرد استاد

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوں تو سندھ میں مجموعی طور پر سرکاری تعلیمی اداروں سے متعلق شکایات ملک کے باقی حصوں کی نسبت کہیں زیادہ ہیں تاہم دیہی سندھ میں یہ صورتحال اور بھی خراب ہے۔

سوشل ٹائم لائنز پر بوسیدہ عمارتوں، کہیں جانوروں کے زیراستعمال اور کہیں گوداموں کے طور پر استعمال ہونے والے سرکاری اسکولوں کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر ہو کر حکمرانوں کی تعلیم میں دلچسپی کی حقیقت بیان کرتی رہتی ہیں۔

ایسے میں رتو ڈیرو سندھ کے ایک منفرد استاد اور ان کا طرز تعلیم ہی نہیں بلکہ طلبہ سے ان کا برتاؤ بھی ٹائم لائنز پر آ کر دیکھنے والوں سے داد وصول کر رہا ہے۔

فاروق فرید اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی چلاتے ہیں جہاں وہ وقتا فوقتا مختلف سرگرمیوں کی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

@farooqfareed5

بریک ٹائم ( مین اور بچے)Gaming in break time #foryoupage #fyp #fypシ #viral #viewthis #trending

♬ original sound – Mister Abro

حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو قدرے زیادہ شیئر ہوئی جس میں وہ پہلے جوتوں سے محروم بچوں کی باری باری ویڈیو بناتے اور ان سے گفتگو کرتے ہیں پھر ان کے لیے بازار سے جوتے خرید کر لاتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں آگے دکھایا گیا ہے کہ وہ باری باری مختلف کمسن بچوں کو چپلیں پہنا رہے ہیں۔

عرفان فرید نے ان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فاروق فرید ابڑو کا تعلیم کے دوران بچوں سے سلوک بتاتا ہے کہ استاد والدین جیسا ہوتا ہے۔ سبھی اساتذہ کو ان کا طریقہ اپنانا چاہیے۔‘

فاروق فرید نے سرکاری اسکول اور ایک اکیڈمی میں بنائی گئی اپنی ویڈیوز کو شیئر کیا ہے جس میں وہ تعلیمی نصاب، انگریزی اور معلومات عامہ سے متعلق اسٹوڈنٹس سے گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

@farooqfareed5

اسکول کا دوسرا دن Second Day of School #homework #trending #foryoupage #fypシ #fyp #foryoupages #viralvideo

♬ original sound – Mister Abro

ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرنے والوں کی بڑی تعداد نے جہاں فاروق فرید ابڑو کی کاوشوں کو سراہا ہے وہیں انہیں مزید بہتری کے حوالے سے کچھ تجاویز بھی دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp