مہنگائی کا شکوہ: ’کیوں نہ غاروں میں واپس چلے جائیں‘؟

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔

اتحادی حکومت کے 16 ماہ میں ڈالر 182 روپے سے بڑھ کر 294 روپے تک جا پہنچا۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے یعنی اپریل 2022 میں 150 روپے تھی اور آج یہ قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہے۔ روز مرہ کے استعمال کی اشیا کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اور معاشی اشاریے بھی گراوٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔

 اتنی مہنگائی میں جہاں عوام حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں صحافی نجم والی خان نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پرعوام سے سوال کیا کہ مہنگائی کا شکوہ درست مگر ایمانداری سے بتائیے کیا آپ کا لائف سٹائل آپ کے والدین والا ہی ہے؟ گھروں میں ٹرانسپورٹ، اے سی یا جدید فون تو ایک طرف رہے کیا کپڑے بھی عیدوں پر ہی بنتے ہیں؟

ہوٹلنگ اور تفریح بھی اتنی ہی پے؟ کیا تب بھی آپ کی گروسری میں دالوں نمک مرچوں سے زیادہ قیمت کی مایونیز، نوڈلز، کیچپ وغیرہ وغیرہ ہوتے تھے؟ کیا آپ بھی اتنا ہی پیدل چلتے یا پٹرول فری سائیکل استعمال کرتے ہیں؟ کیا مہنگے مہنگے برینڈز پر آپ کی مائیں بھی اسی طرح ٹوٹ کے حملے کرتی تھیں؟ اسی لائف سٹائل پر چلے جائیں، مہنگائی ختم ہو جائے گی۔

اس سوال پر عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا، علی قاسم نامی صارف نے لکھا کہ پاکستانیوں کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیتے ہیں ایسا کرنے سے بجلی، گیس اور پٹرول کی بچت ہو گی۔ روز اٹھو، کھاؤ اور سو جاؤ۔

محمد کامران نے لکھا کہ میرے والد صاحب گھر سے چلغوزے ختم نہیں ہونے دیتے تھے، کوئی ایسا ڈرائی فروٹ نہ تھا جو سردیوں میں ہمارے گھر موجود نہ ہو، ریوڑی اور مونگ پھلیوں کی بوری آتی تھی، اور اب تھوڑا سا خریدا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کے دور میں واپس کیسے جاؤں؟

صحافی سید وقاص ترمذی نے کہا کیوں نہ غاروں میں واپس چلے جائیں؟

جہاں بعض صارفین نے صحافی نجم ولی خان پر تنقید کی وہیں چند صارفین ان کی حمایت میں سامنے آ گئے، طلحہ نامی صارف نے کہا کہ یہ وہ کڑوا سچ ہے جو سب کو ہضم نہیں ہو گا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا اپنے لائف اسٹائل میں تھوڑی سی تبدیلی زندگی کو آسان بنا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے اختتام پر یعنی اپریل 2022 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تھی جو اتحادی حکومت کے دور میں جولائی کے مہینے کے اختتام پر 28.3 فیصد تک جا پہنچی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کو جھٹکا، خیبرپختونخوا کابینہ کے 2 وزرا مستعفی

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ