گورنر پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیولے نے الوداعی ملاقات کی اور تعلیم، تجارت اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت  مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے امریکی قونصل جنرل کی تعیناتی کے دوران پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے میں سفارتی کوششوں اور ولیم کے مکانیولے کے کیلیفورنیا اور پنجاب کے سسٹر اسٹیٹ کے معاہدے میں متحرک کردار کو سراہا۔

محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان طلبا، اساتذہ اور بزنس وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہییں اور دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ تعلیم کے شعبے میں پاکستانی طلبہ کو فل برائیٹ اسکالر شپ اور دیگر تعلیمی اسکالرشپس دے رہا پے اور امید ہے کہ ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑا اور زراعت پر بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں ے کہا کہ پاکستان میں تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سولر سسٹمز کی پیداوار گرڈ کی طلب سے تجاوز کرجائے گی، وزارت موسمیاتی تبدیلی

تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر چین کو شدید ردعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر چین کو شدید ردعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

بھارتی تیجاس طیارے کی تباہی کے پاکستان، ایران اور دفاعی مارکیٹ پر اثرات

پشاور خودکش حملہ، کب کیا ہوا؟

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور