ڈان 3: شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کیوں؟ ڈائریکٹر فرحان اختر نے چپ توڑ دی

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ رخ خان کی جگہ رنویرسنگھ کو ڈان 3 میں کاسٹ کرنے پر کڑی تنقید کے بعد ڈائریکٹر فرحان اختر نے چپ توڑتے ہوئے کہا ہے کہ رنویر سنگھ بہت اچھا کام کرنے جا رہے ہیں۔ اسی قسم کی باتیں میں نے اس وقت بھی سنی تھیں جب امیتابھ بچن کی جگہ شاہ رخ خان نے لی تھی۔

بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں فلمساز فرحان اختر نے انکشاف کیا ہے کہ رنویر سنگھ ہماری فرنچائز میں قدم رکھنے کے لیے ’بہت پُرجوش اور پریشان‘ ہیں، کیونکہ جو کردار وہ کرنے جا رہے ہیں وہ پہلے فلم انڈسٹری کے 2 بڑے نام امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کر چکے ہیں۔

فرحان اختر نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’رنویر سنگھ حیران کر دینے والے اداکار ہیں، وہ آپ کے تصور سے زیادہ پرفارم کر سکتے ہیں۔ جب شاہ رخ خان کو اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا تو ہم اسی تنقیدی اور جذباتی عمل سے گزرے تھے، ہر کوئی کہہ رہا تھا کہ ’آپ مسٹر بچن کی جگہ شاہ رخ کو کیسے لے سکتے ہیں؟ لیکن پھر جو ہوا وہ تاریخ ہے۔

فرحان خان کا کہنا تھا کہ بطور ہدایتکار یہ ان کی ذمہ داری ہے اس بات کو یقینی بنائیں کہ فلم اسکرپٹ اور تصور کے عین مطابق بنے۔

فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے پروڈکشن ہاؤس ایکسل انٹرٹینمنٹ نے گزشتہ ہفتے ڈان 3 کے لیے رنویر سنگھ کی پہلی جھلک شیئر کی تھی۔ جس پر کافی حد تک منفی رد عمل سامنے آیا تھا، یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے اسے پیروڈی قرار دے دیا تھا۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈان: دی چیز بیگنز اگین‘ اور 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈان 2: دی کنگ از بیک‘ میں ڈان کا کردار ادا کیا تھا۔ اصل میں یہ فلمی کردار امیتابھ بچن نے 1978 کی فلم ڈان میں ادا کیا تھا جس کے ہدایتکار چندرا باروٹ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی