عامر، سلمان نہ رنویر ڈان تو صرف شاہ رخ ہی ہوگا، کنگ خان کے پرستار ڈٹ گئے

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرحان اختر کی فلم ڈان 3 کے آفشیل ٹیزر کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا کیوں کہ سننے میں آ رہا ہے اس فلم میں شاہ رخ خان نہیں بلکہ رنویر سنگھ ڈان کا مرکزی کردار نبھائیں گے اور یہ بات کنگ خان کے پرستاروں کو بالکل پسند نہیں آئی جنہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کی جگہ رنویر سنگھ کو ڈان قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

شاہ رخ خان کے ایک فین نے لکھا ہے کہ ’ڈان فلم کی ٹون پر شاہ رخ خان کے علاوہ کوئی اور نہیں جچتا‘۔ کسی دل جلے نے لکھا کہ ’مجھے میرا شاہ رخ خان والا ڈان واپس لا دو‘ تو کسی نے فرحان اختر کو مشورہ دیا کہ تھوڑا انتظار کر لیں مگر یہ کردار شاہ رخ خان سے ہی کروائیں۔

سنہ 1978 میں بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کی فلم ڈان کا ری میک سال 2006 میں فرحان اختر نے ہی بنایا جس کے 5 سال بعد سنہ 2011 میں ڈان 2 بنی اور دونوں ہی فلموں میں کنگ خان ڈان بنے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والے رنویر سنگھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘بیجو باورا’ کو مکمل کرنے کے بعد ڈان 3 کی شوٹنگ کریں گے۔ امکان ہے کہ رنویر سنگھ پردہ سیمیں پر ڈان بن کر اینٹری سنہ 2025 میں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم