مقبوضہ جموں کشمیر ہائیکورٹ نے گرفتار 4 افراد پر عائد کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ( پی ایس اے) کالعدم قرار دے دیا ہے۔
ہفتہ کے روز جموں کشمیر ہائیکورٹ نے مقبوضہ جموں کشمیر کی ہائیکورٹ نے 4 افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت نظر بندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے منظور احمد گنائی، فیضان اعزاز میر، عاقب بشیر وگے اور مختار احمد بٹ پر عائد کیا گیا پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کالعدم قرار دیا اور مقامی انتظامیہ کے لیے حکم جاری کیا کہ ان تمام گرفتار 4 افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔