پاکستان کے مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی مشینری امپورٹ میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جون 23 کے مقابلے میں جولائی 23 میں مشینری درآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جون 23 میں 41 کروڑ ڈالر کے مقابلے جولائی 23 میں 49 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مشینری درآمد کی گئیں، جون 23 کے مقابلے میں جولائی 23 میں پاور جنریشن مشینری کی درآمد 15 فیصد کمی سے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔
جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 23 کے مقابلے میں جولائی 23 میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد 25 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 40 ڈالر رہی، جب کہ جولائی 23 میں تعمیراتی اور مائننگ کے استعمال میں مشینری کی امپورٹ 50 فیصد اضافے سے 40 لاکھ ڈالر رہی۔
اگر الیکٹرک مشینری کی بات کی جائے تو جولائی 23 میں امپورٹ 48 فیصد اضافے سے 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی اور جون 23 کے مقابلے جولائی 23 میں موبائل فونوں کی درآمد 27 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔