سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج لاہور سے لندن روانہ ہوں گے، لندن میں اپنے قیام کے دوران شہباز شریف پارٹی قائد جناب محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔
سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف لندن دورے کے دوران نواز شریف سے اہم ترین ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنمائوں کے ہمراہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب شہباز شریف آج بروز اتوار لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔ لندن میں اپنے قیام کے دوران جناب شہباز شریف پارٹی قائد جناب محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 20, 2023
اس سے قبل ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ شہباز شریف لندن جائیں گے اور وہاں پہلے سے موجود سابق وفاقی وزراء بھی پارٹی قیادت کی ملاقات میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے نواز شریف، شہباز شریف اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتوں میں نواز شریف کی وطن واپسی کے اہم ترین موضوع پر گفتگو کی جائے گی۔ جہاں مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے۔
قانونی ٹیم پارٹی قائد نواز شریف کو ان کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دے گی، ملاقاتوں میں پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تمام قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے مسلم لیگ ن کے متعدد وزراء کی جانب سے نواز شریف کی جلد وطن واپسی کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔