نواز شریف ستمبر میں آکر بنا بالٹی پہنے قانون کا سامنا اور انتخابی مہم لیڈ کریں گے، وزیراعظم

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف اگلے ماہ پاکستان آکر قانون کا سامنا کریں گے اور نہ ہی وہ ٹوپ پہنیں گے نہ ہی بالٹی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف عدالت کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کو بھی لیڈ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نگراں وزیراعظم کے نام سے متعلق نون لیگ کے قائد نوازشریف سے بھی بات کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم نے آئین و قانون پر عمل کرتے ہوئے سارا کام کیا، نئی مردم شماری مشترکہ مفادات کونسل کا سبجیکٹ ہے جس کی منظوری ہوچکی ہے اب چوں کہ ہم نے ہر لحاظ سے آئین پاکستان کی پاسداری اس لیے ہم پر کوئی بوجھ نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات نگران حکومت کو نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کو کرانے ہیں جو جلد از جلد ہوجانے چاہییں۔

جو محسنوں کا شکرگزار نہیں وہ اللہ کا کیا ہوگا؟

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 برس میں بدترین خارجہ پالیسی کی بنیاد پر دوست، پرائے سب دور ہوچکے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی ہرمحاذ پر غیر مشروط مدد کی اور جب نواز شریف تیسری بار وزیراعظم بنے تو سعودیہ نے ڈیڑھ ارب ڈالر دیے لیکن جو اپنے محسن کا  شکرگزار نہیں ہوسکتا وہ اللہ کا کیا شکر گزار ہوگا۔

’نگراں حکومت آتے ہی بڑے بھائی کے پاس جاؤں گا‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’جیسے ہی نگران حکومت آتی ہے میں  لندن جاؤں گا اور بڑے بھائی سےملاقات کروں گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کے جیتنے کی صورت میں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور وہ خود ان کے کارکن بن کرکام کریں گے۔

مختلف زبانوں پر مہارت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مجھے جو زبانیں آتی ہیں انہیں پاکستان کےمفاد کے لیے استعمال کرتا ہوں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں