دنیا کا معمر ترین کچھوا اپنی 190 ویں سالگرہ

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس سیارے پر معمر ترین جانور ’جوناتھن‘ نامی کچھوا فرانسیسی بادشاہ نپولین بونا پارٹ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوا تھا جس کی دور دراز جنوبی بحر اوقیانوس میں سینٹ ہیلینا پر کم و بیش 190 ویں سالگرہ منائی گئی۔

دنیا کے معمر ترین کچھوے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 1832 میں پیدا ہوا جس کو 50 برس بعد برطانیہ لایا گیا تھا۔

دنیا کا معمر ترین کچھوا سینٹ ہیلینا کے گورنر کی سرکاری رہائش گاہ پلانٹیشن ہاؤس میں آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے، جہاں اس کی سالگرہ کی تقریبات منائی جارہی ہے جس میں خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی شامل ہے۔

جوناتھن کی سالگرہ کی تقریب اس کی پسندیدہ خوراک سے بنے ’سالگرہ کیک‘ کے ساتھ منائی گئی جبکہ اس کی دیکھ بھال کرنے والوں کو کہنا ہے کہ وہ خاص طور پر گاجر، لیٹش، ککڑی، سیب اور ناشپاتی کھاتا ہے۔

اپنی لمبی عمر کے باوجود وہ ایما نامی مادہ کچھوے کا بھی ساتھی ہے جو محض 50 برس کی ہے۔

جوناتھن کی خاص دیکھ بھال کرنے والے ایک ریٹائرڈ ویٹرنری اہلکار جو ہولنس نے کہا کہ ’جب آپ سوچیں کہ اس کی پیدائش 1832 میں ہوئی تھی تو یہ ضرور خیال آتا ہے کہ دنیا میں کتنی تبدیلیاں آئی ہوں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ اس دوران عالمی جنگیں، برطانوی سلطنت کا عروج و زوال، کئی گورنر، بادشاہ اور ملکہ رہ چکے ہوں گے اور یہ بہت غیر معمولی پہلو ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ