رانی پور ملازمہ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت، اسپتال کا ایم ایس گرفتار

اتوار 20 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ سندھ کے علاقے رانی پور میں کمسن ملازمہ کی ہلاکت کے مقدمے میں تفتیش کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نے سہولت کاری کے الزام میں رانی پور اسپتال کے سابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) کو گرفتار لیا ہے، سابق ’ایم ایس‘ علی حسن وسان پر الزام ہے کہ انہوں نے بچی کی لاش نوشہرو فیروز منتقل کرنے کے لیے مبینہ ملزم کو ایمبولنس فراہم کی تھی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کے مطابق سابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) نے معاملہ منظر عام پر آنےکے بعد عہدے سے استعفیٰ دےدیا تھا۔

بچی کا انتقال 14 اگست کو ہوا جب کہ 15 اگست کو معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ایم ایس نے فوری اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کمسن ملازمہ تشدد قتل کیس میں مرکزی ملزم اسد شاہ سمیت 6 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل کمسن ملازمہ کی سامنے آنے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی تھی کہ بچی پر تشدد کیا گیا جب کہ اسے جنسی طور پر بھی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp