صحافی سے یوٹیوبر بننے کی کہانی، تنویر بہیلم کی زبانی

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’ایک وقت تھا کہ 40 روپے بس کا کرایا دینے کے لیے سوچنا پڑتا تھا مگر آج میرے پاس اپنی 18 لاکھ روپے کی گاڑی ہے۔ میں یہ تو نہیں بتاؤں گا کہ میری یوٹیوب سے کتنی کمائی ہے لیکن اللہ کا شکر ہے بہت اچھا کما لیتا ہوں اور حال ہی میں یورپ کا ٹور کرکے آیا ہوں۔‘

یہ الفاظ ہیں صحافی سے یوٹیوبر بننے والے تنویر بہیلم کے جو کہتے ہیں کہ اگر یوٹیوب سے کمائی کی بات کی جائے تو دن میں ایک کروڑ روپے تک کمائے جاسکتے ہیں-

تنویر بہیلم مزید بتاتے ہیں کہ کوئی اگر یوٹیوب پر کام کرنا چاہتا ہے تو ایک ایسا موبائل جس پر ویڈیو بن سکے اور ایک اچھے مائیک سے کام شروع کیا جاسکتا ہے اور جب کمائی شروع ہوجائے تو پھر آپ دیگر چیزیں لینا شروع کردیں۔

وہ اپنی کہانی سے متعلق کیا کہتے ہیں، دیکھیے وقاص خان کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp