چاہت فتح علی بھی لوٹوں کے خلاف؟ ’بم بم‘ کرتا گانا ریلیز کر ڈالا

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مختلف گانوں اور منفرد انداز کی وجہ سے بہت سوں کی دلچسپی کا خاص مرکز رہنے والے چاہت فتح علی خان ’بم بم‘ کرتے ’لوٹے‘ تھامے سامنے آئے تو میمز کی دنیا کو نئی تازگی دے گئے۔

سیاستدام، صحافی، تاجر، زمیندار، ملازمین سمیت ہر ایک کو لوٹے سے جوڑ دینے والے چاہت فتح خان کے حالیہ گانے میں ان کا انداز ہی نہیں لباس بھی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔

گانے پر تبصرہ کرنے والے کہیں ’ہاتھ میں پکڑا لوٹا برطانیہ میں ڈھونڈنے‘ کا پتہ پوچھتے تو کہیں میزوک، لیرکس اور ڈائریکشن کی تعریف کرتے رہے۔

ریحان جٹ کو گانا ’کڈنی ٹچنگ‘ لگا تو تحریک انصاف کے حامیوں نے پارٹی چھوڑنے والے افراد کی تصویریں لگا کر گانے کا ایڈیٹڈ ورژن بھی جاری کیا۔

چند روز قبل اپنی ایک گفتگو میں نصرف فتح علی خان کی قوالی سے گائیکی کی پریکٹس شروع کرنے کا اقرار کرنے والے چاہت فتح علی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند مہینوں میں ہزاروں محفلوں میں پرفارم کرنے کی کوٹیشنز دے چکے ہیں۔

چاہت فتح علی کا کہنا ہے کہ اب تک فیس بک، ٹوئٹر، ٹک ٹاکا، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد لائیو شوز کر چکے ہیں۔

یہ اگست کے مہینے میں دوسری مرتبہ ہے جب چاہت فتح علی خان کی جانب سے نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وہ اگست کے شروع میں’بول کفارہ بول کفارہ‘ گانا بھی ریلیز کر چکے ہیں۔

اس دوران انہوں نے جہاں پاکستانی ٹی وی چینلز سے گفتگو کی، دوستوں کے ساتھ ناشتہ کی محفل میں آبدیدہ ہوئے وہیں برمنگھم میں ایک لائیو پرفارمنس بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟