سپریم کورٹ: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیلیں 23 اگست کو سماعت کے لیے مقرر

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اپیلیں 23 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے۔

‏ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا، عدالت العالیہ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوا دیا تھا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل معطل کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد پولیس نے انہیں زمان پارک لاہور سے گرفتار کیا تھا، وہ اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ہی سائفر کیس کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد ایف آئی اے نے بھی انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

 

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی