‘یہ میرےشاگرد نہیں دوست ہیں’ سندھ کے پسماندہ علاقے کاانوکھا اسکول ماسٹر

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ کچھ عرصے سے ٹک ٹاک پر رتو ڈیرو، سندھ کے پرائمری اسکول ٹیچر فاروق فرید ابڑو کی ویڈیوز بہت مشہور ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ اپنے طلباء کے ساتھ مختلف نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں مشغول دکھائی دیتے ہیں۔ فاروق فرید کے مطابق ان کا خاندان مالی لحاظ سے مستحکم اور کپڑوں کے کاروبار سے منسلک ہے۔ انہوں نے اپنے شوق کے باعث اسکول ٹیچنگ کو ترجیح دی۔ فاروق ابڑو کے بقول 14 ماہ قبل  محکمہ تعلیم میں شمولیت سے لے کر اب تک انہوں نے ایک بھی چھٹی نہیں کی۔

دوران تعلیم وہ مختلف سرگرمیوں سے بچوں کی سکول میں دلچسپی کو نہ صرف قائم رکھتے ہیں بلکہ یہ چیزیں بچوں کو سکول میں کھینچ لاتی ہیں۔ سیلاب کے باعث جب متاثرین نے اسکول کی بلڈنگ میں رہائش اختیار کی تو اس سے فرنیچر اور دوسرے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ٹک ٹاک اور اسکول کے بچوں کے اسٹار ٹیچرفاروق ابڑو محکمہ سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ اساتذہ کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ طلباء کے لیے بینچ اور دیگر سہولیات کا بھی انتظام کریں۔ اسی طرح اساتذہ کے لیے بھی ان کا پیغام ہے کہ وہ اپنے طالبعلوں کا اُسی طرح خیال رکھیں جیسے وہ اپنی اولاد کا رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت