الیکشن کمیشن کا اجلاس، رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس ہوا ہے، جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کو نتائج مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی، الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ اس سسٹم کے تحت پریذائیڈنگ آفیسر کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس موبائل ایپ کے ذریعے فوری رزلٹ کی ترسیل ممکن ہوگی۔

ریٹرننگ آفیسر اس سسٹم کے تحت فوری اور ووٹوں کے درست اعداد وشمار کے ساتھ غیر حتمی رزلٹ مرتب کر سکے گا۔

اس سسٹم پر باقاعدہ تجربہ بھی کیا گیا، اور تمام مراحل کو چیک کیا گیا، جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں حلقہ بندی کے کام کا بھی کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات کو ضروری مراسلہ جات بھی روانہ کئے، متعلقہ اداروں کو حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرنے کے لیے ضروری نقشہ جات ودیگر ڈیٹا مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp