ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر کی گئی تقرریوں کو ختم کیا جائے، اور ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

اس کے علاوہ چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھی نگراں وزیراعظم کو بھوا دی گئی ہے۔

وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سیاسی بنیادوں پر تعینات کیے گئے اداروں کے سربراہان کو ہٹایا جائے۔

واضح رہے کہ سابق اتحادی حکومت نے 5 جولائی کو پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری تھی، ذکا اشرف کو اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp