عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا۔ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کے روڈ میپ پر سیاسی جماعتوں سے تبادلہ خیال کرے گا۔

الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں کے امور پر بھی مشاورت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں آئندہ چند روز میں شروع ہوں گی۔

الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی، اے این پی، جے یو آئی (ف) سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp