یورپی یونین کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ٹوئٹ کے مطابق جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے میں متاثر ہونے والے افراد کی بحالی سے متعلق انسانی بنیادوں پر ہنگامی امدادی فنڈ جاری کیا جا رہا ہے۔
The EU is releasing an emergency humanitarian fund to support people affected by the #Jaranwala incident. Through this assistance, we stand in solidarity with vulnerable communities in 🇵🇰 Pakistan.@RKionka @eu_echo @ECHO_Asia @GovtofPakistan #StrongerTogether
— EUPakistan (@EUPakistan) August 23, 2023
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں کمزور کمیونٹیز کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 16 اگست کو پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مبینہ واقعے کے ردعمل میں مسیحیوں کے گھر اور عبادت گاہوں پر حملے دیکھنے آئے تھے۔
مزید پڑھیں
اس افسوسناک واقعے کی پاکستان میں ہر سطح پر بھرپور مخالفت کی گئی تھی۔ جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بھی گھر اور گرجا گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔