آج پھر ہوگی تیز بارش لیکن کہاں؟

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد، مری، گلیات، دیر سوات، مانسہرہ، کوہستان، ہنگو، کرک، کوہاٹ اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد، مری، گلیات، کشمیر، اٹک جہلم اور چکوال میں گرج چمک اور تیر ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ہنگو، کرک، کوہاٹ اور کرم ایجنسی میں بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، منگلہ میں 9 اور مری میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس

محکمہ تحفظ پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی قائداعظم کیمپس میں ایئرکوالٹی اینڈیکس 102 رہا، ٹاؤن حال لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 97 رہا۔

لاہور فیصل آباد بائی پاس شیخوپورہ پر کوالٹی انڈیکس 91 ، ہلال احمر چوک فیصل آباد میں 113 اور شالے ویلی رینج روڑ راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکش 108 نوٹ کیا گیا۔

 پنڈی بٹیاں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 131، کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 114، ایبٹ آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 104، پشاور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 85 اور سکردو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 86 نوٹ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp