عمران خان نے اپنی ضمانتیں خارج ہونے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے اپنی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ تاہم رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر دستاویزات کی غیر مصدقہ نقول لگانے پر اعتراض عائد کردیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں اپنے خلاف درج 7 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ ان درخواستوں پر آج سماعت کرے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سےلاہور ہائیکورٹ میں دائر 7 درخواستوں میں انسداد دہشت گردی کی عدالت، سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں ہونے کے باعث عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔

’جیل میں ہونے کے باعث عدالت پیش ہونا میرے اختیار اور کنٹرول میں نہیں ہے۔ اے ٹی سی نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور ضمانتیں خارج کر دیں۔‘

عمران خان نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ انسداد دہشت گری عدالت کا درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ ’ہائیکورٹ اے ٹی سی کو تمام درخواست ضمانتوں پر دوبارہ سماعت کا حکم دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟