مصنوعی ذہانت کی چپ بنانے والی کمپنی اینویڈیا کی فروخت دگنی سے بھی زائد

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی اینویڈیا کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) چپس کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے ان کی فروخت دوگنی ہونے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جون کے اختتام تک 3 ماہ کے دوران آمدنی بڑھ کر 13.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

اینویڈیا کو توقع ہے کہ رواں سہ ماہی میں فروخت میں مزید اضافہ ہوگا اور وہ اپنے 25 ارب ڈالر کے اسٹاک کو واپس خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نیویارک میں توسیعی ٹریڈنگ میں فرم کے حصص میں 6.5 فیصد سے زائد اضافے سے رواں برس منافع میں اضافہ ہوا ہے۔

اینویڈیا نے یہ بھی کہا کہ ستمبر کے آخر تک 3 مہینوں میں قریباً 16 بلین ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔ یہ وال اسٹریٹ کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے اور گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں قریباً 170 فیصد اضافے کے برابر ہوگا۔

اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو جینسن ہوانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپیوٹنگ کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، دنیا بھر میں کمپنیاں عام مقاصد سے تیز رفتار کمپیوٹنگ اور جنریٹیو مصنوعی ذہانت کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔ مضبوط کارکردگی کو اینویڈیاکے ڈیٹا سینٹر بزنس نے چلایا، جس میں اے آئی چپس شامل ہیں۔

جینسن ہوانگ کا مزید کہنا تھا کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس فراہم کرنے والوں اور بڑی صارفین کی انٹرنیٹ کمپنیوں کی جانب سے اگلی نسل کے پروسیسرز کو بند کرنے کی وجہ سے اس یونٹ کی آمدنی 10.3 بلین ڈالر سے زیادہ رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 170 فیصد زیادہ ہے۔

رواں برس اینویڈیا کی سٹاک مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے کیونکہ اس کے حصص کی قیمت میں 3 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس سے یہ ایپل، مائیکروسافٹ، الفابیٹ اور ایمیزون کے ساتھ نام نہاد ’ٹریلین ڈالر کلب‘ میں شامل ہونے والی 5ویں عوامی طور پر کاروبار کرنے والی امریکی کمپنی بن گئی ہے۔

اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کرنے والے کلیو کیپیٹل کی منیجنگ ڈائریکٹر سارہ کنسٹ نے بی بی سی کے ٹوڈے پروگرام کو بتایا کہ وہ اینویڈیا سے متاثر تھیں۔ وہ کافی عرصے سے چپس بنا رہے ہیں اور گزشتہ چند برس میں ہی مارکیٹ نے اس پر توجہ دی ہے۔

اینویڈیا اصل میں کمپیوٹر چپس کی مخلتف اقسام بنانے کے لیے جانا جاتا تھا جو گرافکس پر عمل کرتے ہیں، خاص طور پر کمپیوٹر گیمز کے لیے۔ اب اس کا ہارڈ ویئر زیادہ تر مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز کی حمایت کرتا ہے، ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نے مشین لرننگ کے لیے مارکیٹ کا 95 فیصد حاصل کیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی جو سیکنڈز میں صارفین کے سوالات کے انسانوں کی طرح جوابات دیتی ہے کو مائیکروسافٹ سے تعلق رکھنے والے ایک سپر کمپیوٹر میں اینویڈیا کے 10،000 گرافکس پروسیسنگ یونٹس کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دی گئی تھی۔

توقع کی جاتی ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مصنوعات ڈرامائی طور پر ہمارے کمپیوٹر استعمال کرنے کے طریقے اور ہماری زندگیوں میں ان کے کردار کو تبدیل کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp