جدہ میں ایک پاکستانی مزدور کے زخمی ہونے پر آنے والے ہیلی کاپٹر کی ویڈیو وائرل

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک پاکستانی مزدور تعمیراتی کام کے دوران گر کر زخمی ہوا تو اسے ہسپتال پہنچانے کے لیے ایئر ایمبولینس کے پہنچنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

سوشل ٹائم لائنز پر وائرل ہونے والی ویڈیو شیئر کرنے والوں کا دعوی ہے کہ پاکستانی مزدور کے زخمی ہونے پر ہیلی کاپٹر اس لیے بھیجا گیا کہ علاقے میں ٹریفک کا رش تھا اور ایمبولینس کے سڑک پر پھنس جانے کا خدشہ تھا۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھیجی گئی ایئر ایمبولینس نے پاکستانی مزدور کو بحفاظت متاثرہ مقام سے ملک فہد ہسپتال منتقل کیا۔

وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرنے والوں کے مطابق جس یمنی شہری نے مزدور کے زخمی ہونے کی شکایت کی تھی وہ اس معاملہ پر خوشگوار حیرت کا شکار ہوا کہ متعلقہ افراد نے کسی بااختیار فرد یا سعودی شہری کے لیے نہیں بلکہ ایک پاکستانی مزدور کے لیے ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا۔

ویڈیو میں یمنی شہری کو سنا جا سکتا ہے کہ وہ فوری طور پر ایئر ایمبولینس بھیجنے پر سعودی حکام کو سراہا رہے ہیں۔

ایک پیٹرول پمپ سے بنائی گئی ویڈیو میں ایئرایمبولینس کے لیے استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر کو پہلے قریب آتے اور پھر سامنے سے گزر کر لینڈ کرتے دکھایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp