گھر کا لان کیسے سجایا جائے؟

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ کے گھر سے ایک چھوٹا سا لان ملحق ہے تو آپ اسے اپنی مرضی کے مطابق سجا سکتے ہیں۔ آپ اس تحریر سے یہ جان سکتے ہیں کہ گھر کا صحن یا لان کیسے سجایا جائے؟

آپ لان کی تزئین و سجاوٹ اپنے ہاتھوں سے کرسکتے ہیں یا پھر پیشہ ور افراد کی مدد بھی لی جا سکتی ہے، اپنی روزمرہ ضروریات اور جمالیاتی ترجیحات کو مدنظر رکھیں، تاکہ آپ جو سجاوٹ کریں وہ آپ کی تمام ضروریات سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہو۔

اگر گھر میں چھوٹے بچے ہیں تو گھر کی پچھلی جانب کھیل کود کا بندوبست کرنا بہتر ہے، اگر آپ دوستوں سے ملنا اور فعال طور پر وقت گزارنا پسند کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ باربی کیو سسٹم کو ترجیح دیں۔

کسی بھی گھر کے عقبی لان میں سب سے اہم صاف راستے ہیں، اگر آپ انہیں صحیح طریقے سے ترتیب نہیں دیتے ہیں، تو آپ کے لیے پیدل چلنا مشکل ہوگا، جبکہ صاف راستوں کی مدد سے آپ کا لان صاف ستھرا اور جمالیاتی لحاظ سے خوشنما نظر آئے گا۔

لان کے دلکش رستوں کے لیے آپ مختلف مواد استعمال کر سکتے ہیں۔ اینٹ، صاف ستھرا پتھر، کنکریٹ کے چوڑے سلیب اور باریک بجری وغیرہ۔ آپ صاف ستھرے ٹریک بھی ترتیب دے سکتے ہیں۔

لان کی تزئین کے لیے بہت ضروری ہے کہ مختلف پھولوں کی کیاریوں کو خوبصورتی سے ترتیب دیں۔ آپ زمین، گملے یا ٹب میں پھول لگا سکتے ہیں جبکہ لٹکانے کے لیے ہینگنگ گملے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

پھولوں کے انتخاب بارے سوچنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ تمام پھول اپنے اپنے خاص وقت پر کھلتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو ایسے پھول لگانے کی ضرورت ہے جو ہر موسم میں آپ کی کیاریوں کو نئے رنگوں کے امتزاج اور شاندار کمپوزیشن کے ساتھ مہکائے رکھیں۔

بہت سے لوگ اپنے لانز کو خوبصورت پتھروں سے بنے صاف ستھرے تالابوں سے سجاتے ہیں، آپ بھی جگہ کی مناسبت سے کچھ ایسا ہی بندوبست کر سکتے ہیں۔ ایک قدرے مہنگا لیکن دلچسپ خیال اپنے گھر کے عقب میں منی فاؤنٹین لگانا ہے۔ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کے پاس کیا بجٹ ہے۔

مناسب طریقے سے کی گئی لائٹنگ بھی لان کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جدید صحنوں میں یہ ضروری ہے کہ سجاوٹ نہ صرف دن کے وقت، بلکہ مکمل طور پر اندھیرا ہونے پر بھی نظر آئے۔ایل ای ڈی سٹرپس کا استعمال سستا ہے جو تمام دستیاب سطحوں پر لٹکائی جا سکتی ہیں، لان میں جادوئی روشنیاں ٹمٹماتی ہیں تو دلکش اور شاندار لگتی ہیں۔

لان میں کھانے کے علاقے کو ترتیب دینا اور سجانا بہت آسان ہے، آپ کو زیادہ جگہ کی ضرورت نہیں، صرف ایک میز اور چند کرسیاں کافی ہیں۔ دن میں دھوپ یا برش سے بچنے کے لیے ایک چھوٹی چھتری آپ کو اور فرنیچر کو محفوط رکھے گی۔

ایک اور اچھا اقدام آرام کرنے کی جگہ کے لیے خالی جگہ کا استعمال کرنا ہے۔ آپ ایک خوبصورت گیزبو لگا سکتے ہیں یا گرم موسم میں درختوں کے درمیان جھولا لٹکا سکتے ہیں۔گیزبو بیک وقت خراب موسم سے پناہ گاہ کے طور پر بھی کام کرے گا اور آپ کے لان میں شانداریت کا احساس پیدا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp